ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بندرگاہ پربارش کی وجہ سے  ماہی گیربوٹ کو 4،5لاکھ روپیوں کا نقصان :شکایت درج

بھٹکل بندرگاہ پربارش کی وجہ سے  ماہی گیربوٹ کو 4،5لاکھ روپیوں کا نقصان :شکایت درج

Mon, 01 Jul 2019 21:01:30    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)طوفانی ہواؤں کے ساتھ برستی بارش کی وجہ سے بھٹکل بندرگاہ پر ایک بوٹ ساحل سے ٹکرا کر نقصان دہ ہونے کے متعلق بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

شانتادرگا نامی ٹرال بوٹ (آئی این ڈی ۔کے اے۔ 04-ایم ایم 2268)ماوین کوروے بندرگاہ کے مکین بال چندر راما کھاروی کی مِلک ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی بوٹ کو ساحل پر لنگر کیاگیا تھا۔ لیکن سمندر میں چلی زوروں کی بارش سے بوٹ ساحل سے ٹکرا نے سے کیابن، باڑی اور انجن الگ الگ ہوگئے ۔ مقامی ماہی گیروں تعاون سے بوٹ کو ساحل سے اوپر لایاگیا ہے۔ بوٹ کو پہنچے نقصان کا اندازا 4سے 5لاکھ روپئے ہونے کی بات پولس تھانہ میں درج شکایت میں تحریرکیاگیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس نے کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔


Share: